جدہ( پ ر)سعودی سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ارکان نے قونصل جنرل خالد مجید سے قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں ملاقات کی۔ خالد مجید نے سوشل میڈیا کے سرگرم ارکان کے جذبے کی تعریف کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ان کے کردار کو سراہا۔ خالد مجید کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ خصوصاََ نوجوان نسل کی ذہن سازی میں اس کا بہت اہم کردار ہے۔شرکاء کو پاکستان سے متعلق مختلف ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں جن میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کے علاوہ پاکستان میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق معلومات بھی شامل تھیں۔تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرونا کی پابندیاں اٹھتے ہیں وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

 

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

شاہ فیصل مسجد اسلام آباد. پاکستان کو “سعودی عرب کی طرف سے ایک تحفہ۔”

شاہ فیصل مسجد اسلام آباد. پاکستان کو “سعودی عرب کی طرف سے ایک تحفہ۔” شاہ فیصل کا پاکستان کو تحفہ اسلام آباد شہر کا ایک اہم ترین مقام بن گیا ہے، اور یہاں تک کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے جو کہ شہر میں کہیں سے بھی دیکھی جا […]

سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے اور کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل کیلئے ہر فورم پر پاکستان کی بھر پور حمائت کی ہے جسکے لئے مقبوضہ کشمیر کی تنظیمیں سعودی قیادت کی شکر گزار ہیں ۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی، چیئرمین عالمی فورم انصاف وامن واشنگٹن۔

جدہ ۔ 28 اپریل 2024 سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے اور کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل کیلئے ہر فورم پر پاکستان کی بھر پور حمائت کی ہے جسکے لئے مقبوضہ کشمیر کی تنظیمیں سعودی قیادت کی شکر گزار ہیں یہ بات جدہ میں تحریک آزادی کشمیر پر کام کرنے […]

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ عید کی مبارکباد اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں  کے ساتھ عید کی مبارکباد اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ قونصلیٹ کے عملے نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور آنے والے کمیونٹی ممبران کو مٹھائی اور چائے پیش کی۔ قونصلیٹ کے عملے نے ہم […]