جدہ

 اکتوبر 25 ، 2021

وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، افغان عوام کی مدد کے لیے منجمد اثاثے فوری بحال کیے جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات مڈل ایسٹ گرین اینی شیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ ملاقات میں فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اہم ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کہے جائیں۔ اس موقع پر شہزادہ سلمان بن حمد نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے شاہی شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]