پاکستان قونصلیٹ جدہ

پریس ریلیز

23-March-2021

پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان  میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر رضوان سعید شیخ اور قونصل جنرل خالد مجید نے مشترکہ طور پر پاکستان کے قومی ترانے کے پس منظر میں قومی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر اپنے خطابات میں سفیر رضوان سعید شیخ اور قونصل جنرل خالد مجید نے دوست مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کی تاریخ، جیو اسٹریٹجک محل وقوع، بھرپور انسانی اور قدرتی وسائل سے اس کی علاقائی اور عالمی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ حکومت پاکستان ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز سے آگاہ ہے اور اس نے پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے معاشی اور ساختی اصلاحات کا ایک جامع سیٹ اپنایا ہے۔

 تقریب  میں  تحریک پاکستان کے ہیروز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قومی مقاصد، استحکام اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاکستان انٹرنیشنل سکولز،رحاب اور عزیزیہ کے بچوں نے تقریریں کیں اور ٹیبلوز پیش کیا۔

تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ کیا اور کیک بھی  کاٹا گیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]