جدہ
جون 24، 2021
قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے طائف شہر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ قونصل جناب محمد حسن اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب ماجد حسین میمن بھی تھے۔
دورے کے دوران، قونصل جنرل نے درج ذیل معززین سے ملاقاتیں کیں۔
ڈائریکٹر جنرل، لیبر آفس
ڈائریکٹر جنرل، پاسپورٹ اور امیگریشن
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈی پورٹیشن/وافدین ڈیپارٹمنٹ
ڈائریکٹر کنگ عبدالعزیز ہسپتال
ڈپٹی ڈائریکٹر کنگ فیصل ہسپتال طائف۔
قونصل جنرل نے پاکستانی ورکرز کو ان کے مسائل بشمول تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور فائنل ایگزٹ وغیرہ سمیت تمام متعلقہ معاملات کے بروقت حل میں معاونت اور سہولت فراہم کرنے پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔
قونصل جنرل نے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے سربراہ کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی جس کے بعد پاکستانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ اس کی مختلف شعبوں کا کا دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل پاکستانی مریضوں سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ قونصل جنرل نے دونوں ہسپتالوں کے سربراہان سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیموں میں پاکستانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد میں اضافہ کریں اور انہیں قونصلیٹ جنرل کی طرف سے اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ سربراہان نے پیشکش کو سراہا اور مثبت غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
دورے کے موقع پر، قونصل جنرل نے طائف شہر میں مقیم اور کام کرنے والے طلباء کے والدین اور دیگر پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کے لیے پاکستان انٹرنیشنل اسکول، طائف کا بھی دورہ کیا۔ والدین اور کمیونٹی کے دیگر اراکین نے اسکول کی طرف سے فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ قونصل جنرل نے کمیونٹی ممبران کو ان کی تجاویز پر غور کرنے اور درپیش مسائل کے حل میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Event Gallery