پاکستان کی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت اور سعودی نائب وزیر ثقافت کی جدہ میں اسلامی فنون کے افتتاحی موقع پر ملاقات

23 جنوری 2023، پاکستان کی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فارینہ مظہر نے جدہ میں سعودی نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
فارینہ مظہر اس وقت سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ انہیں سعودی وزارت ثقافت نے جدہ میں اسلامک آرٹس بینالے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔

Event Gallery