پہلی پاکستانی حج پرواز مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید، ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ، فہیم آفریدی، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمان، ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر حکام پاکستانی عازمین کا مدینہ منورہ پہنچنے پر گلدستے اور اعزازی تحائف سے استقبال کیا گیا۔

پاکستانی پروازیں کراچی، ملتان، لاہور اور اسلام آباد سے آئیں۔ پہلے روز مجموعی طور پر 2100 سے زائد پاکستانی عازمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور دیگر نجی ایئرلائنز کے ذریعے مدینہ کے پرنس محمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں ۔

 

Event Gallery