پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔

جدہ، 14 اگست 2024 – پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے قومی موقع پر جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب کی قیادت کی، جس میں پاکستانی کمیونٹی  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی گئی

پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی سکول کے طلباء نے حب الوطنی پر مبنی تقاریر کیں جس میں پاکستان کی تاریخ، ثقافتی ورثے اور نمایاں کامیابیوں کی تصویر کشی کی گئی۔

قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے اختتامی  کلمات میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں ملک کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ، جیو اسٹریٹجک محل وقوع، بھرپور انسانی اور قدرتی وسائل کی بنا پر اس کی علاقائی اور عالمی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مملکت سعودی عرب کی اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کی بھی گہری تعریف کی۔

تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور بچوں میں تحائف کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ پاکستان، سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے کشمیر اور فلسطینی بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں جو قابض افواج کے خلاف جدوجہد آزادی میں مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد جدہ، 14 اگست 2025: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی زیرِ تعمیر چانسری عمارت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید […]

ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب

پریس ریلیز ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب جدہ: 05 اگست، 2025 – یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے […]

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔ جدہ: 23 مارچ، 2025۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے احاطے میں قومی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن […]