پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
جدہ، 14 اگست 2025: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی زیرِ تعمیر چانسری عمارت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے تقریب کی قیادت کی۔ بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے جوش و جذبے کے ساتھ اس لمحے کو دیکھا جب قومی ترانہ کی دھن میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری، وزیرِاعظم جناب میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستان سکول کے طلباء نے ولولہ انگیز تقاریر کیں جن میں پاکستان کی شاندار تاریخ اور ثقافتی ورثے سمیت نمایاں کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔
اپنے خطاب میں قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے حالیہ “معرکۂ حق” میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کو تاریخ کا سنہری باب قرار دیا جب قوم نے ایک مشکل امتحان میں سرخرو ہو کر دنیا کو اپنی حیثیت ایک خودمختار قوم کے طور پر منوایا۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا اس جنگ میں سفارتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ قونصل جنرل نے جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی اقتصادی ترقی اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، جس میں کیک کاٹا گیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی جو اپنی آزادی کی جدوجہد میں قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی چانسری عمارت عنقریب کھول دی جائے گی جو کمیونٹی کے لیے مزید بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرے گی۔ اسی لیے اس سال کی پرچم کشائی کی تقریب پاکستانی کمیونٹی اور مشن کے لیے سعودی عرب میں خاص اہمیت کی حامل رہی

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]