وزیراعظم عمران خان نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزیرِ اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دورۂ سعودی عرب سے قبل وزیر اعظم  نے اتوار کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کی تھیں جن میں انہوں نے ایران۔ سعودی عرب تعلقات سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

منگل کو ریاض پہنچنے پر گورنر فیصل بن بندر السعود نےوزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مملکت مساد بن محمد الایبان کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجازاور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

 

 

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]