قونصل جنرل خالد مجید نے مارچ 2020 سے جون 2020 کے دوران غیر معمولی خدمات انجام دینے پر قونصل جنرل آف پاکستان جدہ کے عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جب کوویڈ 19 اپنے عروج پر تھا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں عملے کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا سے انفیکشن ہونے کے خوف کے باوجود ، تمام افسران اور عملے کے ممبران اپنی صلاحیتوں سے بھر پور خدمات انجام دینے اور فرائض سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ہم پر مہربانی کی ہے کہ ہمیں اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے کا موقع ملا

28 جون 2020

Event Gallery