مجھے الحرا ہسپتال مکہ المکرمہ میں کام کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کے انتقال پر نہایت دکھ اور غم ہے۔

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات نصیب فرماۓ۔ وہ ایک شہید کا درجہ رکھتے ہیں جنہوں نے ان مشکل حالات میں بھی خدمت خلق جاری رکھی اور بیمار افراد کا علاج کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا. سعودی عرب میں پاکستانی برادری بالخصوص مغربی ریجن کے لوگ ایک ہمدرد اور بے لوث شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

ان غم کے لمحات میں ڈاکٹر صاحب کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوردکھ کےان لمحات میں انکے خاندان کے ليے دعا گو ہوں کہ اس ناقابل تلافی نقصان پر اللہ تعالیٰ انہیں صبر عطا فرمائے۔

میں ان کے خاندان اوران کے بچوں کے لئے بھی دعا گو ہوں جو اس وقت علاج اور تنہائی کے مراحل سے گزر رہے ہیں کہ اللہ سبحان و تعالی انکو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

03 جون 2020

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]