ہنگامی سفر دستاویز (ای ٹی ڈی) سیکشن میں خوش آمدید

ہنگامی سفر دستاویز (ETD)پاکستانی شہریوں کو صرف انتہائی ہنگامی صورتوں میں پاکستان واپس جانے کے لئے جاری کی جاتی ہے جب ان کا پاکستانی پاسپورٹ دستیاب نہ ہو ، میعاد ختم ہوگئی ہو یا گم شدہ ہو۔ درخواست دہندہ کو ہنگامی ٹریول دستاویز کے اجراء کے لئے حقیقی ہنگآمی صورتحال کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔

ہنگامی ٹریول دستاویز کے لئے کسی پیشگی ملاقات کا وقت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ قونصل خانہ پہنچنے پر ای ٹی ڈی سیکشن (ونڈو نمبر 13 ، گراؤنڈ فلور) سے رابطہ کریں۔ آپ کی باری آنے پر مامور اہلکار آپ کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا اور مطمئن ہوجانے پر مطلوبہ فیس کی ادائیگی کے بعد فیس کی رسید جاری کرے گا اور دستاویز کے اجراء کے وقت کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔ قونصل خانہ سے رخصت ہونے سے قبل ہنگامی سفر کی دستاویز پر اپنی تفصیلات احتیاط سے چیک کریں۔

دفتری اوقات کار:

اتوار سے جمعرات
08:00 صبح سے 04:00 بجے تک


رابطے کا نمبر

00966-12-6692371, 6644240
ایکسٹینشن(209 & 309)

درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں

ہنگامی ٹریول دستاویز کی درخواست کے لئے ضروری ہدایات

  • دستخط اور انگوٹھے کے نشان کے ساتھ پر کیا ہوا فارم ۔
  • سفید یا نیلے بیک گرائونڈ کے ساتھ دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
  •  میعاد ختم شدہ / گم شدہ پاکستانی پاسپورٹ کی کاپی
  • قومی شناختی کارڈ (جس کی میعاد باقی ہو) کی کاپی
  • ایمرجنسی کا ثبوت مثلا شدید بیماری ,قریبی رشتہ دار کی وفات ,حج ویزہ ، عمرہ ویزہ اور وزٹ ویزہ پر میعاد سے زاید قیام ,خروج نہائی
  • پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لئے ETD کی دروخواست کے لئے والدین اپنے شناختی کارڈ اور سعودی وزارت خارجیہ سے تصدیق شدہ بچے کا برتھ سرٹیفیکیٹ (شھادہ میلاد) بمعہ انگریزی ترجمہ اپنے ساتھ لائیں۔