پاکستان کامختصرتعارف

پاکستان جنوبی ایشیاء ، مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کے درمیان واقع ہے۔ اس کے شمال مشرق میں ہندوستان ،
مغرب میں افغانستان ، جنوب مغرب میں ایران ، شمال مشرق میں چین اور بحیرہ عرب کا ایک ساحل ہے۔ اسے شمال
میں افغانستان کی تنگ راہدار ی نے تاجکستان سے الگ کیا ہے۔ اس کی عمان کے ساتھ ایک سمندر ی سرحد بھی ملتی
ہے۔

تار یخی اعتبار سے پاکستان کی جڑ یں در یائے سندھ کی عظیم تہذیب تک جاتی ہیں وسطی ایشیاء ، چین ، مشرق وسطی
اور مشرقی ایشیاء کے مابین پھیلے ہوئے قدیم تجارتی راستوں کے سنگم پر ہزاروں سال یہاں تقریبا نصف درجن
تہذیبیں فروغ پز یر ہوئیں ،جنہوں نے ثقافت ، فن ، فن تعمیر اور کھانے پینے کے انداز پر نشانات چھوڑے ہیں۔

پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں نوجوان آبادی 63 فیصد ہے۔ اس کی آبادی بیس کروڑ سے ز یادہ ہے۔ ملک
کی آب و ہوا معتدل ہے۔ جس میں سال میں چار مختلف موسم ہوتے ہیں

پاکستان چار صوبوں صوبہ پنجاب ، صوبہ سندھ ، صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا پر مشتمل ہے ۔ پاکستان
کا دارالحکومت اسلام آباد ہے ، جبکہ کراچی اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔

پاکستان کی معیشت 1950 کی دہائی میں زرعی تھی جو کہ اب نیم صنعتی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ پرچیزنگ پاور
پیرٹی (پی پی پی) کے لحاظ سے یہ دنیا کی 27 ویں بڑ ی معیشت ہے۔ ملک کی برآمدات میں روئی اور سوت کی
مصنوعات ، چاول ، کپڑا ، چمڑے کی مصنوعات ، کھیلوں کا سامان شامل ہے۔ پاکستان بھار ی مشینر ی ، ٹرانسپورٹ گاڑ یاں
، خام مال اور پیٹرولیم درآمد کرتا ہے۔ پاکستان کے تجارتی شراکت دار چین ، یورپی یونین ، متحدہ عرب امارات ،
ر یاست ہائے متحدہ امر یکہ اور سعودی عرب ہیں


بنیادی حقائق

  • سرکاری نام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
  • بابائےقوم : قائداعظم محمد علی جناح – 1876-1
  • قومی شاعر: ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال – 1877-1
  • یوم آزادی : 14 اگست 1
  • قومی دن: 23 مارچ
  • رقبہ: 095 ،796 مربع کلومیٹر
  • آبادی : 220 ملین ) تخمینہ(
  • مذہب: 95 فیصدمسلمان، 5 فیصداقلیت جن میں عیسائی،ہندو،سکھ وغیرہ شامل ہیں۔مذہب: 95 فیصدمسلمان، 5 فیصداقلیت جن میں عیسائی،ہندو،سکھ وغیرہ شامل ہیں۔
  • قومی زبان: اردو
  • ریاست کےسربراہ: ڈاکٹرعارف علوی
  • سربراہ حکومت : جناب عمران خان
  • دارالحکومت : اسلام آباد
  • حکومت کی شکل: پارلیمانی جمہوریت
  • کرنسی: پاکستانی روپیہ
  • سرکاری نقشہ: پاکستان کے سرکاری نقشہ کےلئےیہاں کلک کریں