قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل سے  ملاقات کی۔

قونصل جنرل نے پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانہ کے ساتھ ساتھ مملکت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے فراہم کردہ سہولیات پر اظہار تشکر کیا۔

گورنرمکہ نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کیا اور کئی سال قبل اپنے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کیں ، اور دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستانی برادری اور حج انتظامات سے متعلق امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

02 فروری 2020

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]