پاکستان کا پرچم

پاکستانی پرچم گہرے سبز رنگ پر مشتمل ہے جس میں ا یک سفید عمودی پٹی ہے. درمیان میں ا یک چاند اور ایک ستارہ ہے۔ سبز رنگ اسلام اور پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت کی نمائندگی کرتا ہے۔ سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے جو مسلمانوں کے شانہ بشانہ رہتے ہیں۔ ہلال اور ستارہ بالترتیب ترقی اور روشن خیالی کی علامت ہیں۔ اسے امیر الد ین کدوائی نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس پرچم کو دستور ساز اسمبلی پاکستان نے 11 اگست 1947 کو اپنا یا تھا۔۔