اپنے بہترین جغرافیائی محل وقوع ، 22 کروڑ کی آبادی جو کہ زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے ، بڑھتے ہوئے متوسط طبقے اور دوستانہ سرمایہ کاری پالیسی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک اہم منزل کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں کاروبار سرمایہ کاری کے حوالے سے مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:
معیشت کے تمام شعبے سرمایہ کاری کے لئے کھلے ہیں (سوائے اسلحہ اور گولہ بارود ، اعلی دھماکہ خیز مواد ، تابکار مادہ ، سیکیورٹی پرنٹنگ ، کرنسی اور ٹکسال اور الکحل مشروبات کے)۔
رائلٹی ، ٹیکنیکل اور فرنچائز فیس ، منافع ، سرمایہ اور غیر ملکی فوائد کی ترسیلات پر کسی پابندی کے بغیر 100 فیصد غیر ملکی ایکویٹی کی اجازت ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت قائم خصوصی اقتصادی زون (SEZ) میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی مراعات یونٹ اور منصوبوں کے قیام کے لئے مشینری اور آلات کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مراعات اور دیگر پرکشش مالی مراعات دی گئی ہیں.
پاکستان 46 ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے ۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی شعبے فوڈ پروسیسنگ ، ٹیکسٹائل ، لاجسٹکس ، آٹوموبائل اور آئی ٹی ہیں