روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں میں آگاہی کے لئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے ویبنار منعقد کیا گیا جس میں اسٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد ، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز ، فونصل جنرل جده خالد مجید ، اسٹیٹ بنک کے سنئیر افسران ارشد بھٹی اور ذوالفقار کھوکھر سمیت دیگر افسران کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا کہ سعودی عرب بر خلیجی ممالک سے ساٹھ فیصد ترسیلات زر بھیجی جاتی ہیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے ہماری کوشش ہے که روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے سعودی عرب میں زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اس کے علاوہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ بھی متعارف کروائے جارہے ہیں جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی پرکشش منافع کے ساتھ ڈالرز اور پاکستانی روپوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی معیشت میں مثبت رجحان پایا جا رہا ہے اس لیے بیرون ملک مقیم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے پاکستانی سٹاک میں سرمایہ کاری کر سکیں گے جبکہ تعمیراتی شعبے میں بھی سرمایہ لگا سکیں گے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اس سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے پاکستان کے آٹھ کمرشل بینکوں میں روپیہ یا غیر ملکی کرنسی میں آن لائن اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے ۔ سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے مطابی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ تین ماه ، چھ ماه ، ایک سال تین سال اور پانچ سال تک کے لیے خریدے جا سکتے ہیں اور منافع کی شرح ساڑھے پانچ سے 11 فیصد تک ہے ، یہ سرٹیفکیٹ پاکستانی روپیہ کے علاوہ ڈالرز میں بھی خریدے جا سکتے ہیں ۔ سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے فوائد حاصل کریں گے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں پہلے سے بڑھ کر اپنا کردار نبھائیں گے اس کے لئے تمام پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اسکیم میں اپنا اکاونٹ بنائیں اور دیار غیر میں بیٹھ کر اپنے اہل خانہ کی بہتر انداز میں کفالت کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں ،

ویبنار میں قونصل جنرل خالد مجید نے بھی اس اسکیم کو سرایا جبکہ اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران ارشد بھٹی اور ذوالفقار کھوکھر نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیۓ اور روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔

12 نومبر 2020

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے 27 اکتوبر کو پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی/کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز صدر، وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر ہوا۔ او آئی سی […]

جدہ- جدہ میں پاکستانی مصوری کے فنکاروں کے کام کی نمائش ہوئی۔

پریس ریلیز جدہ- جدہ میں پاکستانی مصوری کے فنکاروں کے کام کی نمائش ہوئی۔ جدہ، سعودی عرب – پاکستانی آرٹسٹ ماہرہ علی سمیت دیگر باصلاحیت فنکاروں پر مشتمل ایک دلکش آرٹ نمائش جدہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سماجی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط کیا گیا۔ […]

جدہ میں پاک قونصلیٹ اور پاک کمیونٹی کی جانب سے سعودی قومی دن کی تقریبات – بھائی چارے کا شاندار مظاہرہ

جدہ میں پاک قونصلیٹ اور پاک کمیونٹی کی جانب سے سعودی قومی دن کی تقریبات – بھائی چارے کا شاندار مظاہرہ جدہ 25 ستمبر 2024: سعودی عرب اور پاکستان کے قومی دن منانے کے لیے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے تعاون سے جدہ کے ایک عظیم الشان بینکوئٹ ہال […]