پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جدہ کے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے خدمات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

قونصل جنرل خالد مجید نے نادرا کے ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسلام آباد سے آنے والی نادرا کی تین رکنی اعلی سطحی ٹیم بھی

موجود تھی۔

نادرا کی ون ونڈو کی سہولت کے نتیجے میں شناختی دستاویزات سے متعلق کام زیادہ تیزی اور سہولت سے ہو سکیں گے۔ اس کی وجہ سے صارف کو الگ الگ مقامات پر جا کر کام کرانے کے بجائے ایک ہی جگہ سے تمام سہولیات میسر ہوں گی جس میں فیس جمع کرانا، بائیومیٹرک، تصاویر، ڈیٹا انٹری، فارم پرنٹنگ اور جمع کرنا جیسے امور شامل ہیں۔

نیا متعارف کردہ نظام سابقہ طریقہ کار کی نسبت زیادہ صارف دوست ہے۔

نئی سہولت قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

فونصلیٹ جنرل نے نادرا خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے میں دلچسپی لینے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور اس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

22 نومبر 2020

Event Gallery