وزیراعظم عمران خان نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزیرِ اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دورۂ سعودی عرب سے قبل وزیر اعظم  نے اتوار کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کی تھیں جن میں انہوں نے ایران۔ سعودی عرب تعلقات سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

منگل کو ریاض پہنچنے پر گورنر فیصل بن بندر السعود نےوزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مملکت مساد بن محمد الایبان کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجازاور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

 

 

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جہاں قاری سید صداقت علی مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام اور قرآن کے امن کے پیغام اور ہماری روزمرہ زندگی میں قرآن کی اہمیت کے بارے […]

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی 22 اگست 2025 / جدہ – کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیرِ اہتمام منعقد […]