پریس ریلیز

جدہ قونصلیٹ نے میڈیکل کیمپ کے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو اعزازی اسناد سے نوازا۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے 2005 سے قونصل خانے کے زیراہتمام چلنے والے میڈیکل کیمپ کے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

یہ کیمپ پاکستانی کمیونٹی کے ضرورت مند افراد کو پندرہ سال سے مفت طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اس نیک مقصد کے لیے اپنا وقت اور کوششیں وقف کرنے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں میڈیکل کیمپ میں شامل تمام افراد کی بے لوث خدمات کو سراہا۔

اس اقدام کا مقصد ان رضاکار ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو ضرورت مند لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔

جدہ
10 فروری 2023

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جہاں قاری سید صداقت علی مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام اور قرآن کے امن کے پیغام اور ہماری روزمرہ زندگی میں قرآن کی اہمیت کے بارے […]

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی 22 اگست 2025 / جدہ – کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیرِ اہتمام منعقد […]