جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی شاندار طریقے سے منایا گیا۔

پریس ریلیز

جدہ 14 اگست 2022

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی اور پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اپنے خطاب میں پاکستان کی تاریخ میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
قونصل جنرل نے مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بامعنی کردار ادا کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ نوجوان پاکستانی طلباء نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔
تقریب کا اختتام پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان، سعودی عرب اور کشمیری بھائیوں کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
**

 **

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]