جدہ کی فضائیں دوستی کے رنگوں سے سرشار ہو گئی

 

سعودی عرب اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو فرو غ دینے کیلئے جدہ میں پاکستان قونصلیٹ نے

Colors of Friendship : Pakistan and Saudi Arabia

 

کے عنوان سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو اپنی ثقافت کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے اس میں امن اور دوستی کی اقدار کو اجاگر کرنے والی فنکارانہ تخلیقات کی ایک جاندار نمائش پیش کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سعودی وزارت اطلاعات کے ڈائیریکٹر جنرل (جدہ, مکہ ریجن ) عبدالخالق الزہرانی تھے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سعودی قیادت، شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی بے پناہ کاوشوں کو سراہا۔ عبدالخالق زہرانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری دوستی کا تذکرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو محبت اور یگانگت پر مبنی قرار دیا۔ تقریب کا اغاز پاکستانی اور سعودی قومی ترانوں سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے باصلاحیت فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی۔ سعودی اور پاکستانی گلوکاروں نے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا پاکستان کے معروف گلوکار فرحان تبسم اور نعیم سندھی، نے خوبصورت گیت پیش کئے۔ اس دل آویز تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، ممتاز سفارت کاروں کے علاوہ پاکستانی اور سعودی میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

 

جدہ 17 اگست 2023

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]