قونصلیٹ جنرل آف پاکستان

 جدہ

مئی 24′ 2024

پریس ریلیز

روٹ مکہ پروگرام کے ذریعے پاکستانی زائرین  کا جدہ کے کنگ عبدالعزیز  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پر تپاک استقبال۔

پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید اور ڈائریکٹر جنرل حج مشن جناب عبدالوہاب سومرو نے آج کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حج آپریشن کا آغاز 9 مئی کو پہلی پاکستانی پرواز کے مدینہ منورہ پہنچنے سے ہوا تھا اور اب پاکستان سے حجاج کرام کو مکہ مکرمہ لے جانے والی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ پہلے دن 600 سے زائد عازمین کا استقبال کیا گیا۔  زائرین کی آمد پر ان کو پھولوں کے گلدستے، مٹھائیاں اور زمزم پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ جناب فہیم خان آفریدی اور دیگر سفارت کار ،پاکستان حج مشن اور پاکستان قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]