پریس ریلیز

28 August 2021

سعودی نیشنل ایونٹ سینٹر، سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی  کے زیراہتمام “پاکستان نائٹ”پر جدہ میں ایک بہترین پروگرام منعقد کیا گیا۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ویڈیو  پیغام میں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور  ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت اور دیرپا مضبوط تعلاقات کا ذکر کیا۔

 پاکستان نائٹ میں تقریبا پانچ ہزار پاکستانیوں نے شرکت کی جس میں بچے  اور خواتین بھی شامل تھے  جنہوں  نے جدہ،مکہ ،مدینہ سے شرکت کی.

 پاکستان نائٹ  میں  مقامی فنکاروں نے قومی  گیت پیش کئے جس پر سیکڑوں پاکستانیوں نے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئےجوشیلے انداز میں رقص کئے.

پاکستان نائٹ میں کٹھ پتلی شو  ،کھانے کے اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اسٹالز لگائے گئے تھے۔

تقریب میں  قونصل جنرل خالد مجید اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ترجمان سيدة نوشین احمد نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں میڈیا ،اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا

رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی قومی پرچم لہراتے ہوئے کمیونٹی نے اتحاد ویکجہتی کا اظہارکیا۔ تقریب کا دورانیہ تقریبا چھ گھنٹے پر محیط تھا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]