خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

 شاہ سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے صحت، مسرت اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقع پر صدر پاکستان کے نام اپنا تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام ترقی کی مزید منازل طے کریں گے۔

22 مارچ 2021

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]