قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں  کے ساتھ عید کی مبارکباد اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

قونصلیٹ کے عملے نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور آنے والے کمیونٹی ممبران کو مٹھائی اور چائے پیش کی۔ قونصلیٹ کے عملے نے ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قونصلیٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے اور تجاویز سے آگاہ کریں۔

Event Gallery