پریس ریلیز

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے جدہ میں ‘کھلی کچہری’ کا اہتمام

جدہ، 19 ستمبر 2023 – وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں، قونصل جنرل جناب خالد مجید کی قیادت میں، کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد مملکت کے مغربی علاقے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے امعاونت فراہم کرنا تھا۔

کھلی کچہری میں جدہ، مکہ، مدینہ، طائف، نجران، جیزان، بیشا، ابھا، اور الباحہ کے علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے اور ان کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس کاوش پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور مدد اور رہنمائی فراہم کرنے پر قونصلیٹ جنرل اف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔