پریس ریلیز

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے حج 2022 کے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

 

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے حج 2022 کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب رضاکاروں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنےکے لئے منعقد کی گئی تھی۔ ان رضاکاروں نے پاکستان حج والینٹرز گروپ (PHVG) کے زیراہتمام کام کیا جو 2011 سے سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی خدمت کے لئے سرگرم ہے۔ اب تک اس تنظیم کے تحت زیادہ سے زیادہ بھیجے جانے والے رضاکاروں کی تعداد تین ہزار ہے۔ قونصل جنرل، خالد مجید نے رضاکاروں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے ان کی ہمت، جواں مردی اور انتھک کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا PHVG کو متحرک کارکنوں کی ایک مربوط ٹیم چلاتی ہے جو حج کی مناسبت سے ضروری خدمات جیسے کہ وہیل چیئر فراہم کرنا اور مناسک حج میں رہنمائی اور مدد فراہم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

جدہ 27 جنوری

2023

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]