سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اور تعلقات کو منظم اور مربوط کرنے کے لیے ‘سعودی-پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل’ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی کابینہ دو روز پہلے ہی اس کونسل کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔ اس کونسل کا مقصد دونوں ممالک کے دو طرفہ تعاون کو بہتر اور ہموار کرنا ہے تاکہ فروری سنہ 2019 کے سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورے کے دوران جو سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے تھے ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر راساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، دونوں ملکوں کے نمائیندوں نے غیر قانونی منشیات، جدید نشہ آور ادویات اور ان کے کیمیائی عناصر کی سمگلنگ روکنے کے لیے ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون اور کوآرڈینیشن کے پہلوؤں کو وسعت دینے اور تیز کرنے اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر ایک ایسے انداز میں تبادلہ خیال کیا جس سے سلامتی اور استحکام کی تائید اور توسیع میں مدد مل سکے۔

اپنی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی اسلامی اتحاد کو فروغ دینے اور اسلامی اقوام کو درپیش مسائل کے حل میں سعودی عرب مملکت کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انھوں نے سعودی عرب کی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے کوششوں کو بھی سراہا۔

فریقین نے سعودی عرب کے وژن 2030 اور پاکستان میں ترقی کی ترجیحات کی روشنی میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ان کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دو طرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعلقات کی مضبوطی پر اپنے اطمینان کی تصدیق کی اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مزید تعاون پر اتفاق کیا۔

فریقین نے عالم اسلام کی طرف سے انتہا پسندی اور تشدد کا مقابلہ کرنے اور فرقہ واریت کو مسترد کرنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول کے لئے بھرپور کوششوں پر زور دیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے دہشت گردی کے اس رجحان سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جس کا کسی مذہب، نسل یا رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور اس کی تمام ’شکلوں اور تصویروں‘ کا مقابلہ کریں، چاہے اس کا کوئی بھی ذریعہ ہو۔

ایک سعودی ویب سائیٹ العربیہ کے مطابق، ‘سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیاان توانائی کے شعبے، انفرسٹرکچر، ٹرنسپورٹ، پانی اور کمیونیکیشن کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ایک اور مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا تین روزہ دورہ جمعۃ الوادع کے دن سے شروع ہوا ہے جو نو مئی تک جاری رہے گا، جبکہ اِس دوران پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ اُسی روز شہزادے سے ملاقات کر چکے ہیں۔

سعودی عرب کے نجی شعبے کہ انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق گزشتہ شب وزیر اعظم عمران خان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے وزیر اطلاعات اور وزیر تجارت اور دیگر حکام کے ہمراہ کیا جدہ میں کیا تھا۔

بی بی سی
07 مئ 2021

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ اسلامک پورٹ کا دورہ

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ * پریس ریلیز پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ کا دورہ اسلامک پورٹ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ’یاماما‘ جدہ اسلامی بندرگاہ پورٹ پر پہنچا۔ 19 جنوری 2025 کی شام کو پی این ایس یمامہ کے جہاز پر ایک استقبالیہ کا اہتمام قونصل جنرل […]

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پریس ریلیز جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی پاکستان کے قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید نے کی۔ اس منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]