قونصلیٹ جنرل آف پاکستان

جدہ

 6 ستمبر  2022

پاکستان بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون،  جدہ کے انٹرنیشنل اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا جہاں سعودی نیوی سمیت پاکستانی سفارتی افسران نے اسکا استقبال کیا۔

جہاز پر پاکستان کمیونٹی اور سعودی مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا اور 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں سعودی نیوی کےکمانڈر احمد محمد العصیری سعودی حکومت کے  افسران سمیت قونصل جنرل جناب خالد مجید اور دیگر سفارتی افسران کے ہمراہ پی این ایس معاون کے مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ ایڈمرل سلمان الیاس, کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عبداللہ صدیقی سمیت دیگر عملے نے ان کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاکستان نیوی کے افسران کا کہنا تھا کہ پاک نیوی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کے حوالے سے پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے اور سعودی نیوی کے ساتھ ملکر مختلف مشقوں سمیت سمندری گزر گاہوں کی حفاظت پر ملکر کام کرتی آئی ہے۔ اور پی این ایس، پاک بحریہ کا سب سے بڑا جنگی بحری بیڑہ ہے جو مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشن میں شامل ہونے کے علاوہ دیگر جہازوں کو تیل اور فوجی سازوسامان مہیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاک بحریہ ہماری افواج کا قابل فخر حصہ ہے جس نے جنگ اور امن دونوں صورتوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور پاکستان کی حفاظت کی ہے۔

جہاز کے کیپٹن نے اپنے خطاب میں خصوصی طور پر 6 ستمبر کو پاکستان کی شاندار فتوحات کا ذکر کیا۔ سعودی نیوی کے افسران ،دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے قونصل جنرل خالد حمید کے ہمراہ 6 ستمبر کا کیک بھی کاٹا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]